نوشہرہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،مقدمہ درج
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،ایف آئی اے اور پیسکو سرکل پشاور کا مشترکہ چھاپہ،بجلی چوری میں ملوث پیسکو اہلکار سمیت 3ملزمان گرفتار ملزمان پیسکو اہلکار کی ملی بھگت سے بجلی چوری میں ملوث تھے تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے)اور سرکل پشاور پیسکو آپریشن کی مشترکہ ایک چھاپہ مار ٹیم نے نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نوشہرہ کے علاقہ رسالپور میں واقع پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ مارا،پلاسٹک فیکٹری انتظامیہ پیسکو اہلکار اظہر درانی کی ملی بھگت سے چوری کی بجلی استعمال کرکے ماہانہ اربوں روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچا رہے تھے مذکورہ پلاسٹک فیکٹری کا مالک اظہر درانی ہی پیسکو میں لائن مین تعینات ہے پشاور سرکل پیسکو آپریشن اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے پیسکو اہلکار اظہر درانی،وسیم اور مظہر درانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیے گئے ہیں جبکہ تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا واضح رہے کہ پشاور سرکل پیسکو آپریشن اور ایف آئی اے کے بجلی چوروں کے خلاف صوبہ خیبرپختونخوا بھر میں مزید چھاپے جاری ہیں۔