درابن،ملزمان نے بینک منیجر سے 38ہزار روپے چھین لئے
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تحصیل درابن میں درازندہ موڑ پر دی بینک آف پنجاب درابن کلاں برانچ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے بینک میں داخل ہو کر بینک منیجر سے 38ہزار روپے چھین لئے اور موقع سے کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل درابن میں درازندہ موڑ پر واقع دی بینک آف پنجاب درابن کلاں برانچ میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے بینک میں داخل ہو کربینک منیجر سے اسلحہ کی نو ک پر 38ہزار روپے چھین لئے اور موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی