پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تعاون سے عالمی یوم ماحولیات 

پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تعاون سے عالمی یوم ماحولیات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تخت بھائی( تحصیل رپورٹر)کسالک ڈویلپمنٹ فا_¶نڈیشن کے زیر انتظام اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تعاون سے عالمی یوم ماحولیات خیبرپختونخواں کے ضلع مردان، پشاور، چارسدہ، سوات، صوابی، اپر اور لوئر کوہستان کے علاوہ دیگر میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار اور واک کا انعقاد ملک بھر کے مختلف یونیورسٹیز، کالجز، سکولز اور کمیونٹیز میں ہوا جس میں سرکاری اور غیر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔پشاور یونیورسٹی کے حال میں سیمنار اور واک کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایڈیشنل سیکرٹری ریلیف، سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ پشاور، پشاور یونیورسٹی پروفیسرز، لکچررز، میڈیا اور یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین SDF حاجی جہانزیب سالک اور پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب چیرمین انتراپالوجی ڈیپارٹمنٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی ہمارے ماحول کو دیمک کی طرح خاموشی سے چاٹ رہی ہے۔ ہمیں اپنے ماحول صفائی ستھرائی کیساتھ شجرکاری کرنا بہت زیادہ ضروری ہے۔ پاکستان کی آب و ہوا کو پاک رکھنے کے لیے یہاں کے دریا، چشموں،سڑکوں پر پڑی آلودگی اور جنگلات کی کٹائی کو روکنا ہے تا کہ ہیضہ،ٹائیفائیڈ، یرقان جیسی دیگربیماریوں سے بچا جا سکے۔ پی پی اے ایف کے مالی تعاون سے چلنے والے اس منصوبے میں جنگلات کی بحالی، پائیدار زراعت، اور سبز بنیادی ڈھانچے کے اقدامات شامل ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف مزاحمت میں اضافہ کیا جا سکے۔ شرکاءنے خیبر پختونخواں میں ماحولیاتی پائیداری اور مزاحمت کی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر شرکاءنے سالک ڈویلپمنٹ فا_¶نڈیشن اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا-