خیبر، لنڈی کوتل میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ریلی کا انعقاد

خیبر، لنڈی کوتل میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ریلی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                                    خیبر(بیورورپورٹ) لنڈیکوتل میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے اور گزشتہ روز ایک نجی سکول گیٹ کے سامنے بم دھماکے کے خلاف پاک افغان شاہراہ چروازئے کے مقام پر آل پرائیوٹس سکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام امن اومان برقرار رکھنے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تمام پرائیوٹس سکولز کے طلباء اور اساتذہ کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان نے بھیجا شرکت کی. سیکورٹی ادارے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر یں. طلباء اور اساتذہ کا مطالبہ نڈی کوتل ال  پرائیوٹس سکولز کے طلباء نے حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پرائیویٹ سکولز اور  طلباء کو تحفظ فراہم کرے اور علاقے میں امن اور امان کے صورتحال کے لئے عملی اقدامات کریں بصورت دیگر تمام پرائیوٹس سکولزکے طلباء پاک افغان شاہراہ پر نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دے گا. لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ چروازئے کے مقام پر لنڈی کوتل پرائیوٹس سکولز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اقبال آفریدی. رخمان علی شینواری حاجی بہادر شینواری عبداللہ شاہ شینواری پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدالرازاق شینواری اور  دیگر نے کہا کہ تعلیم اور امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا پرائیوٹس سکولز طلباء کو بہترین تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی کر رہے ہیں اگر سکولوں کے سامنے دھماکے ہوتے ہیں اور انکے خلاف کارروائی نہیں ہوتی تو لنڈیکوتل کا پرامن ماحول خراب ہو جائے گا اور ہزاروں طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا اس لئے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں روک تھام کیا جائے سکولز کے سٹاف اور طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور آمن اومان برقرار رکھنے حوالے سے نعرے لگا رہے تھے ریلی ہسپتال چوک سے شروع ہوا اور چروازئے میں پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا