پٹرولیم مصنوعات کی مقدار میں کمی کر کے روز مرہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف

پٹرولیم مصنوعات کی مقدار میں کمی کر کے روز مرہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بٹورنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            جنوبی وزیرستان (نمائندہ خصوصی)پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی کوٹلہ جام ڈیپو حکام پٹرولیم مصنوعات کی مقدار میں کمی کرکے روز مرہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی کوٹلہ جام ڈیپو سے منسلک سنکڑوں پٹرول پمپس کو روز مرہ کی بنیاد پر لاکھوں لیٹر پٹرولیم مصنوعات سپلائی کی جاتی ہے، زرائع کے مطابق ڈپو حکام ائل ٹینکروں کو لوڈ کرنے وقت پٹرولیم مصنوعات کو مشینوں کے ذریعے گھوما پیرا کر گرم کردیتے ہیں اور اس کے بعد پٹرول پمپس کیلئے ٹینکرز لوڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے، جس کے باعث ائل ٹینکرز کی ڈپو کے اندر ڈیپ تو پورا کردیا جاتا ہے لیکن جب ائل ٹینکرز ڈیپو سے نکل کر پٹرول پمپ پر پہنچ کر ڈیپ کیا جاتا ہے تو ٹینکرز میں موجود ڈیزل اور پٹرول ٹھنڈا ہو کر اس کی مقدار میں سو سے لیکر دو سو لیٹر تک کمی واقع ہو جاتی ہے، ڈپو حکام کی اس طریقہ واردات سے سنکڑوں پٹرول پمپس ملکان کو روزانہ کی بنیاد پر چار ملین روپے تک نقصان پہنچ رہا ہے، دریں اثناء پٹرول پمپس یونین ایسوسیشن کے رہنما ملک اے ڈی محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ جام ڈپو حکام کی جانب سے مذکورہ لوٹ مار کی شکایت متعدد بار ڈیپو انچارج سمیت ڈویژنل اینجنئر پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی ڈیرہ اسماعیل کو کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انھوں نے وزیر پیٹرولیم اور جی ایم پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی سے اعلی سطح تحقیقات سمیت عرصہ دراز سے ڈیپو پوسٹ پر براجمان انچارج کی فوری طور پر تبادلے کا مطالبہ کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو پٹرول پمپس ملکان اپنے جائز مطالبات کے حق میں کوٹلہ جام ڈیپو مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کردینگے