نواز شریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہو گی،اسد قیصر
اسلام آباد(آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ ہم نے مین اپوزیشن پارٹیوں کو اکھٹا کر لیا۔نواز شریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہو گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید سیاسی جماعتیں جلد اتحاد میں شامل ہو جائیں گی۔ملک تب آگے بڑھے گا جب آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔احتیاط سے اگے بڑھ رہے ہیں،عید کے بعد بڑا اجلاس ہو گا۔انہوں نے کہا چیف جسٹس پاکستان سے ہمیں گلہ ہے۔اختلاف ہو سکتا ہے،فیصلوں پر تنقید شائستگی کے ساتھ ہونی چاہئے۔آئین میں واضیح ہے پارلیمان میں ججز کے کنڈکٹ پر بات نہیں کر سکتے ۔علی امین گنڈا پور کو عسکریت پسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اور گورنر آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔فاٹا انضمام سے متعلق جو کمٹمنٹ تھی وہ ادائیگی نہیں ہوئی۔پی ایس ڈی سے ہماری 91اسکیمیں نکالی گئی ہیں۔وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کر رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی اور بلا جواز اندر کیا ہوا ہے۔بانی پی ٹی آئی پر ظلم ہو رہا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔سائفر کیس کا فیصلہ آگیا،ابھی عدت کا کیس دیکھو۔خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو انگیج کریں۔انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں قیادت کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھا جائے۔
اسد قیصر