صہیونی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 80فلسطینی شہید
غزہ، واشنگٹن(آئی این پی)اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ تھم نہ سکا، صہیونی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 80فلسطینی شہید ہوگئے اسرائیلی فضائی حملوں میں وسطی اور جنوبی غزہ میں 15سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچوں سمیت امدادی کارکنان اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ادھر خان یونس میں اسرائیلی حملوں سے 4اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے اسرائیلی افواج کی جانب سے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کی بریج کیمپ پر چڑھائی کے دوران بھی متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ فضا سے بھی علاقے میں بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب القدس بریگیڈز نے رفح میں اسرائیلی فوجیوں، ٹینکوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف وارنٹ پر امریکی ایوان نمائندگان نے عدالت کو سزا دینے کا قانون منظور کر لیا،تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے ووٹ دیکر ایک ایسا قانون منظور کر لیا، جس سے بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی)پر بطور سزا پابندیاں عائد کی جائینگی انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر نے کیوں اسرائیلی حکام کیخلاف وارنٹ گرفتاری کیلئے درخواست دی مریکا میں اسرائیل نواز ریپبلکنز کی طرف سے تجویز کردہ اس بل میں ان آئی سی سی حکام کو نشانہ بنایا گیا جو وارنٹ گرفتاری کے کیس میں سرگرم ہیں، بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان حکام کا امریکا میں داخلہ روک دیا جائے۔یہ بل منگل کو ریپبلکن ارکان نے 247-155کی اکثریت کے ساتھ منظور کیا، تاہم عالمی میڈیا کے مطابق ایوان میں اس بل کے پاس ہونے کے باوجود اس کے قانون بننے کی توقع نہیں ہے، کیوں کہ امریکی سینیٹ کو ڈیموکریٹس کنٹرول کرتے ہیں۔
فلسطینی شہید