بانی پی ٹی آئی آج سپریم کورٹ آن لائن پیش ہونگے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج (جمعرات کو)سپریم کورٹ میں آن لائن پیش ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ ایف آئی اے سائفر ونگ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے متنازعہ ٹوئٹ کے معاملے پر پوچھ گچھ کے بعداسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا مجھے رؤف حسن، عمرایوب کونوٹس ہوا ہے، اس پربات نہیں کروں گا۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ میں نے تقریباایک گھنٹہ سوالات کے جوابات دئیے، ایف آئی اے دوبارہ بلائے گا توبھی آئیں گے۔انہوں نے کہا جو پارٹی سیٹیں جیتیں میندیٹ ملنا چاہیے۔ عوام کامینڈیٹ چوری نہیں ہونا چاہیے، حمود الرحمان رپورٹ ڈی کلاسیفائیڈہوگئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی آن لائن پیش ہوں گے، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہا ابھی تک اجازت نہیں، آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر