نوا ز، شہبا ز شریف کی قیادت میں پاکستا ن جلد ترقی کی منزلیں طے کریگا: حمزہ
لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ(ن) حمزہ شہباز شریف نے وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سے اپنے حلقے این اے 118 کے ترقیا تی کاموں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ ترقیاتی منصوبوں میں نئے ٹیوب ویل، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن، سکول کالج کی اپ گریڈیشن،واٹر سپلائی، اسٹریٹ لائٹس، سیوریج سمیت پی ایچ اے کے معاملات شامل تھے، حمزہ شہباز نے ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے اور انہیں جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات دیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا مسلم لیگ(ن) کا واحد مطح نظر عوام کی فلاح اور بھلائی کے منصوبے ہیں اور انشاللہ جلد ہی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کریگا۔ حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا مہنگائی میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کی تکمیل میں کوشاں ہے۔
حمزہ شہباز