شینزین میں ملاقاتیں، کانفرنس پاکستان کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرینگی: عطاء تارڑ

شینزین میں ملاقاتیں، کانفرنس پاکستان کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرینگی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         شینژین(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعا ت و  نشریات  عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت سی پیک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، شینژین میں بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں اور کانفرنس پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سی پیک کے اندر ایک نئی جدت لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو پاکستانی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شینزین میں بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں 500 سے زائد پاکستانی اور شینزین کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی، بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں اور کانفرنس پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ یہاں موبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے اونر سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ان کی فیکٹری پاکستان میں کام کر رہی ہے، یہ پاکستان سے ایکسپورٹ کریں گے جبکہ الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے بھی گفتگو ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں چینی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، انشااللہ ان اقدامات کی بدولت پاکستان ترقی کرے گا۔

عطا تارڑ

مزید :

صفحہ اول -