الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بد ھ کوعلی بخاری نے وکیل قمر عنایت راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی،جس میں سیکرٹری قانون، الیکشن کمیشن اور راجہ خرم نواز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 کو آئین پاکستان کے برخلاف، الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

الیکشن ایکٹ چیلنج

مزید :

صفحہ اول -