گورنر اور اسکا لیڈر چو، فیصل کریم کو گورنر ہاؤس سے نکال باہر کرونگا: علی امین گنڈا پور

  گورنر اور اسکا لیڈر چو، فیصل کریم کو گورنر ہاؤس سے نکال باہر کرونگا: علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         پشاور (آئی ا ین پی)  وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وفاق کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پی ایس ڈی پی سے خیبرپختونخو اکے 91 منصوبے نکالنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وفاق نے خیبر پختونخواکے منصوبے ختم کرکے متعصبانہ رویہ اپنایا، پہلے بجلی منافع اور واجبات روکے، اب منصوبوں پرضرب لگادی۔ ان کا کہنا تھا کہ واجبات اور منصوبے روک کر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، وفاق کوآخری وارننگ دیرہا ہوں،عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ وفاق نے متعصبانہ رویہ جاری رکھاتودمادم مست قلندرہوگا اور وفاق کوبتائیں گے زور سے حقوق کیسے لیے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے جو اب ختم ہو رہے ہیں، مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، گورنر اور اس کا لیڈر دونوں چور ہیں،گورنر کی گاڑیاں بند کرکے انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا، انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے سیاسی مردار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پشاور میں بی آر ٹی کے ناصر باغ روٹ ڈی آر 14 کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی کوئی حیثیت نہیں کہ میرے بارے میں بات کریں، کل کو انہیں گورنر ہاؤ س سے نکال دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سے میری کوئی رشتے دار نہیں ہے، چور میرے رشتہ دار نہیں ہیں، میں اس رشتے داری کو تسلیم ہی نہیں کرتا گورنر بھی چور اور اس کا لیڈر بھی چور ہے، گورنر کی گاڑیاں بھی بند کردوں گا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر کی حیثیت یہ ہے کہ یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارا ہے، بلاول بھٹو کو کس بنیاد پر آکسفورڈ میں داخلہ ملا تھا، قوم کو بتائیں۔ ہم محاذ آرائی نہیں کررہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے، انہیں سیاسی مردار کریں گے، نا اہل حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا۔

علی امین

مزید :

صفحہ اول -