پنجاب، خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
اسلام آباد (این این آئی)پنجاب، خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش کی توقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب مغربی سسٹم کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔
موسم