نوازشریف پہلے وزیراعظم بننا چاہتے تھے نہ اب ، عرفان صدیقی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف نہ ہی پہلے وزیراعظم بننا چاہتے تھے نہ اب ان کا ایسا ارادہ ہے ،کوئی بھی سیاسی جماعت دوسری جماعت کے رہنماﺅں کے مشورے پرعملدرآمد کی پابند نہیں ہوتی ،خورشید شاہ نے میڈیا کی خبروں ،تبصروں اور قیاس آرائی کی بنیاد پر بیان دیا ہو گا ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف نہ ہی پہلے وزیراعظم بننا چاہتے تھے نہ اب ان کا ایسا ارادہ ہے ،نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے پارٹی میں کوئی بات نہیں ہوئی ،نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم نہیں بننا چاہتے تھے ، اب بھی ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ،نواز شریف نے پارٹی کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث سنبھالی ،میاں نواز شریف نے خود شہباز شریف کو وزیراعظم نامزدکیا تھا ،نوازشریف سمیت پارٹی میں کسی نے بھی وزیراعظم کی کارکردگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا ،شہبازشریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی کوئی تجویزنہیں آئی تھی ،پارٹی میں شہبازشریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے کوئی خیال بھی نہیں ہے۔
عرفان صدیقی