باجوڑ ،عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
باجوڑ(نمائندہ خصوصی)باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جان بحق۔ تفصیلات کے مطابق عنایت کلے بازار شاہ ولی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس سپاہی ولی ولد فقیر سکنہ منارکوٹ جان بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس کے مطابق 10 بجے کے قریب پولیس کانسٹیبل خریداری کے غرض سے شاہ ولی مارکیٹ میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل موقع پر جان بحق، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔بعد ازاں فائرنگ سے شہید ہونے والے باجوڑ پولیس کانسٹیبل ولی خان شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، کمانڈنٹ باجوڑ سکا_¶ٹس بریگیڈیئر محسن جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد ضلعی انتظامی افسران، دیگر محکموں کے افسران،باجوڑ پولیس جوانوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، کمانڈنٹ باجوڑ سکا_¶ٹس برگیڈئیر محسن جاوید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے شہید کے تابوت پر پھولوں کے گلدستے رکھ کر شہید کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔