آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر احتجاجی ریلی

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(نمائندہ پاکستان)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر بہاولپور میں بھی 10 وہیلر ٹرک ایسو(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

سی ایشن نے بائی پاس پر دھرنا دیدیا اور ایک احتجاجی ریلی بائی پاس سے دریائے ستلج ٹول پلازہ موٹر وئے پولیس آفس تک نکالی۔جس میں لودھراں گڈز ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر ملک منورروف سومرا جنرل سیکریٹری ملک اجمل مجا نائب صدرریاض غوری جوائنٹ سیکریٹری اور بہاولپور سے لالہ مجید خان صدر،چوہدری وسیم جنرل سیکریٹری،بہاولپور ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بہاولپورسمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر لالا مجید کا کہنا تھا کہ موٹر وئے حکام نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے دوران 10 وہیلر ٹرک ایسوسی ایشن کو شامل نہیں کیا جسکے باعث لوڈ ایکسل کے تحت ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ائے روز 25 ہزار سے 50 تک جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔اس ظلم کے نظام میں ہمیں دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ہے۔اس ظالمانہ فیصلے کیخلاف ملک بھر کی طرح بہاولپور میں تاحکم قیادت اور مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہمارا احتجاجی دھرنا جارہی رہے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 10 وہیلر کو ایکسل لوڈ کے تحت 35 ٹن وزن لے جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ 15 ٹن فارمولا کیساتھ ٹرک چلانا ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے جسکے تحت ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرینگے۔