میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، جرمانے

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکو ٹیموں نے ایک روز میں مزید 100بجلی چور پکڑ(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

 لئے۔2 لاکھ 21 ہزار یونٹس ڈیٹیکشن کی مد میں 77 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔ بجلی چوروں کے خلاف بھیجی گئی97 درخواستوں میں سے 65 افرادکے خلاف مقدمات درج ہوئے۔بہاولپور کی ٹیموں نے ایم اینڈ ٹی سٹاف کے ہمراہ بجلی چوری پکڑ لی۔3 صارفین دیوار پر نصب میٹر میں سوراخ، میٹر ڈیڈ سٹاپ کر کے اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ساہیوال کی ٹیموں نے ٹیوب ویل66 فیصد سلو، گھریلو صارفین کے میٹر ٹرمینل بلاک اور باڈی کور ٹمپر کر کے 3 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ٹیم نے میٹرز اور تاریں اتار کر قبضہ میں لے لیں۔ ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3 کروڑ 89 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ گھریلو، کمرشل، زرعی ٹیوب ویلوں اور صنعتی نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے ریکوری کی گئی۔یکم جون 2024 کوملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو 659394روپے جرمانہ عائد کیا گیااور13مقدمات کااندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 8صارفین 292560 روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 13صارفین کو513960روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، بہاولپور سرکل میں 14صارفین کو842400روپے جرمانہ عائداور3ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں 11 صارفین کو2215109روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 14صارفین کو357000 روپے جرمانہ عائد اور14 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 13 صارفین کو469807روپے جرمانہ عائد اور4مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 6صارفین کو235000روپے جرمانہ عائداور5ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 8 صارفین کو 2198500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا او ر6 مقدمات کا اندراج ہوا۔