فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم،چھاپے،چیکنگ، جرمانے عائد
ملتان، ڈیرہ غازیخان(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکرام الحق چوک خانیوال میں فوڈ پوائنٹ کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال کرنے، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پر پر(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)
وڈکشن بند کر دی گئی۔ اسی طرح سر سید روڈ پر بریانی پوائنٹ کو چائنہ نمک کا استعمال کرنے، واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاہ واپڈا ٹان میں دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے، خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 2 ملک شاپس کو 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید 19 کسی بودہلہ روڈ ملتان میں بیوریج پلانٹ کو بوتلوں کی صفائی نا ہونے، بوتلوں کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کرنے اور ٹیسٹ کیلئے غیر معیاری کیمیکلز کا استعمال کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ مزید برآں وہاڑی چوک میں پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر بیکری کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاہ ازیں نیو ملتان میں فوڈ پوائنٹ کو چائنہ نمک کا استعمال کرنے، فریزر میں گندگی پائے جانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔زائدالمیعاد مشروبات فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،900 لٹر سے زائد ایکسپائرڈ مشروبات تلف کر دیے،فوڈ بزنس مالکان کو 25 ہزارروپے جرمانہ عائد،فوڈ سیفٹی ٹیم نے مکہ ٹاؤن کوٹ ادو مظفرگڑھ میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ کی چیکنگ کی۔دوران انسپکشن بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس کی موجودگی پائی گئی۔فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشروبات تلف کر کے مالکان کو جرمانہ کر دیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔