کوٹ سمابہ،نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد، ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)بستی قریشاں کوٹ سمابہ باغو بہار روڈ پر فصلوں کے قریب نوزائیدہ نامعلوم بچے کی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس پکار 15 پر اطلاع فراہم کی جس(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)
پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم بچے کی نعش کو تحویل میں لیکر ریسکیو 1122 اہلکاروں کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے بچے کی نعش بارے تحقیقات شروع کردی۔