پولیس ٹیم پر حملہ،تین مجرموں کو دس، دس سال قید کی سزا

پولیس ٹیم پر حملہ،تین مجرموں کو دس، دس سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(کورٹ رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید فیض الحسن نے تھانہ سٹی تونسہ شریف میں پولیس مقابلہ کے تین سگے بھائی ملزمان کو دس،دس سال قید با مشقت اور ایک،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا،تفصیلات کے مطابق  تھانہ سٹی تونسہ شریف کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

پولیس مقابلے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ایس ایچ او ایس ائی فاروق کو شدید زخمی کر دیا تھا،جس کا مقدمہ تھانہ سٹی تونسہ شریف میں مقدمہ نمبر 370/22 بجرم 324/186/7ATA میں درج ہوا تھا،سماعت میں عدالت کی معاونت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید سلیم بہار نے کی،کیس کی گذشتہ روز سماعت مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید فیض الحسن نے فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان سگے بھائی توقیر عباس،راحت عباس اور وجاہت عباس کو دس دس سال قید با مشقت اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ ایک ملزم ساحل کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔