بہاولپور ائیر پورٹ بند کرنے کیخلاف پیپلز پارٹی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے عزیزپلازہ سرکلرروڈ پر بہاولپور ائرپورٹ بندش کیخلاف شدیداحتجاج کیا مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر بہاولپورائیرپورٹ بحالی کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے علاہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سید سعید الدین احمد نے بہاولپور سے منتخب ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ چپ کا روزہ توڑیں اور اپنے اپنے ایوانوں میں بہاولپور کی ترقی کیلئے آواز اٹھائیں اور بہاولپور ائیر پورٹ کی بندش کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اگر ایسا نہ ھوا تو دریا ستلج کے پل کو ٹریفک کیلئے بند کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے سید تطپیر الحسن نے کہا اب وقت اگیا ھے بھاولپور کی عوام اپنے حقوق کیلئے آٹھ کھڑے ھوں اور قربانی کیلئے تیار ھو جائیں ہم اپنے حقوق چھین لیں گے فاروق علی مغل ضلعی ا نفارمیشن سیکرٹری‘حاجی ملک محمدریاض نوشہ‘جاویدریمنڈ نے کہا کہ بہاولپور کے حقوق کیلئے ہر طرح کی قربانی دیں گے بھاولپور کی عوام کا استحصال نہیں ھونے دیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر بہاولپورائیرپورٹ کوفعال کیاجائے اوربین الاقوامی پروازیں شروع کی جائے۔ احتجاج میں سید تطہیر الحسن ترمذی سید سعید الدین احمدمحمد فاروق علی مغل حاجی ملک محمد ریاض جاوید رضا ریمنڈ ایڈووکیٹ خرم شہزاد جون ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران ملک صلاح الدین‘ محمد واجد، حکیم معین اختربشیر احمد جوئیہ احمد فرازپیر آصف عمران،اطہر راحت علی محمد، ملک عبد الحنان اخترمحسن رضا، محمد شہاب،خان محمد، چوھدری زاھدملک الطاف چنڑ، تاجر رہنمامصطفی قریشی مزمل قریشی سید امجد بشیر، محمد لقمان حاجی محمد سلیم، احمد خان طلحہ آصف،عامر راجپوت سمیت لاتعداد پارٹی ورکرز اور سول سوسائٹی کے افرادنے شرکت کی۔