جائیداد کی خریدوفروخت پر غیر منصفانہ ٹیکس،رئیل اسٹیٹ بزنس تباہ
نورپورنورنگا (نامہ نگار) ملک بھر میں حکومت اور FBRکی جانب سے جائیداد کی خرید وفروخت پر انتہائی زیادہ غیر منصفانہ ٹیکسزز عائد کرکے رئیل رئیل اسٹیٹ کے کاروبا(بقیہ نمبر21صفحہ7پر)
ر کو تباہ کردیا گیا ہے،جس سے کوئی بھی شخص اب جائیداد کی خرید وفروخت کرتے ہوئے متعدد بار سوچتا ہے کیونکہ پراپرٹی کی کل قیمت کا چوتھائی حصہ اب ٹیکسزز میں ادا کرنے پڑتا ہے، اتنے بھاری بھرکم ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بھی خریدی گئی پراپرٹی پر مزید 7Eٹیکس کا عذاب لاگو کر دیا گیا ہے،جس سے لوگ جہاں ملک میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ڈر رہئے ہیں، وہیں اس ڈوبتے کاروبار میں اب کوئی بھی سرمایہ لگانے کو تیار نہیں ہیں، بلکہ سرمایہ دار اب اپنا سرمایہ ملک سے باہر لے جانے پر مجبور ہو رہئے ہیں، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کئی قسم کی سہولیات و ترغیب دے رہی ہے وہیں اگر ملکی سرمایہ کاروں کو اس سے نصف سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہو جائیں گے،حکومت اور FBRکو کاروبار دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی، تاکہ ملکی سرمایہ کار ملک میں ہی اپنا سرمایہ لگا کر ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔