ویڈیو کال پر کیسز کی سماعت،ڈسٹرکٹ بار ملتان میں تقریب،وکلاء وفد اسلام آباد روانہ

ویڈیو کال پر کیسز کی سماعت،ڈسٹرکٹ بار ملتان میں تقریب،وکلاء وفد اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی  ر پورٹر) ملتان بار کے وکلاکو سپریم کورٹ میں وڈیو کال پر کیسز کی سہولت کی فراہمی نہ ہونے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتما(بقیہ نمبر19صفحہ7پر)

م ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر سید ریاض الحسن گیلانی کی قیادت میں وکلاکے احتجاجی وفد کو سپریم کورٹ اسلام آباد روانہ کر نے کی تقریب سے ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،صدر محمد عمران خان خاکوانی، جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ، محمود اشرف خان،سید ریاض الحسن گیلانی،عمران رشید سلہری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار پاکستان کی تیسری بڑی بار ہے لیکن افسوس کہ سپریم کورٹ میں کیسز کے لئے وڈیو کال سے محروم ہے جو سراسر ملتان کے وکلاکے ساتھ زیادتی ہے وفد سپریم کورٹ اسلام آباد کے سامنے دھرنا دے گا اور اگر وفد کو ڈسٹرکٹ بار ملتان کو آواز دی تو تحریک چلانے کے لئے لبیک کہیں گے اور ہمارا سب سے بڑا مطالبہ جنوبی پنجاب صوبہ ہے جس کے لئے جلد جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر لائحہ عمل دیا جائے گا اجلاس کے بعد وفد کو دعا کے ساتھ روانہ کیا گیا