محکمہ ریلویز،ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات تیز، ڈی ایس
ملتان(نیوز رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن کاشف فاروق بٹ نے کہا ہے کہ براستہ افغانستان سینٹرل ایشیا تک رسائی کو ممکن بنایا جا رہا ہے ریلوے منافع بخش ادارے میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ملتان ڈویژن سے ریونیو میں اضافہ کے لیے کارگو ٹرین پر توجہ دی جا رہی ہے ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے دورہ کے موقع پر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ایوان میاں راشد اقبال،سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،ساقب صدر اور گورنمنٹ لائزان سب کمیٹی کے کنوینئر خواجہ محمد حسین،(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)
میاں فضل الہی شیخ،خواجہ محمد فاروق،سہیل طفیل،شیخ فیصل سعید،نوید احمد چغتائی،عدنان چغتائی،سید ثاقب علی،عمیر سعید،مس میمونہ،سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق اور دیگر موجود تھے ڈی ایس ریلوے کاشف فاروق بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریک کو بہتر کرکے ٹرینوں کی رفتار بڑھائی جا رہی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں سفر طے ہو سکے اور اس کے ساتھ ساتھ کارگو کی ترسیل بھی آسان ہو سکے گرین لائن ٹرین رول ماڈل کے طور پر متعارف کرائی گئی اور 1985 میں متعارف ہونیوالی شالیمار ٹرین کے بعد یہ دوسری ٹرین ہے جو عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے محکمہ ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے آن لائن بکنگ کی ایک ایپ رابطہ متعارف کرائی ہے جس میں بہت سے جدید فیچرز بھی رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح ریلوے اسٹیشن پر جدید مشین نصب ہے جہاں سے مسافر خود ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے کراچی ڈبل ٹریک لائن مکمل ہو گئی ہے ملتان سے گرین لائن ٹرین ایک ماہ کے لیے تجرباتی بنیادوں پر شروع کرنے کیلئے ہیڈکوارٹر آفس لاہور سے اجازت لی جائے گی ملتان سے ریونیو حاصل ہوا تو اس کے ملتان سٹاپ بارے حتمی منظوری لی جائے گی ایم ایل ون منصوبہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹریک کی اپ گریڈیشن پشاور تا کراچی تک کی جائے گی جس سے ٹرین کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ 60/70سالہ پرانی کوچز کو بتدریج تبدیل کیا جا رہا ہے ریلوے کی اراضی پر قبضہ واگزار کرانے کے لیے اپریشن جاری ہیں پاکستان ریلوے نے 66ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جس سے اب یہ منافع بخش ادارہ بن گیا ہے موسم گرما میں انجن فیل ہونے کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اس موقع پر صدر ایوان میاں راشد اقبال نے کہا کہ محکمہ ریلوے کارگو نظام بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے اس سے کاروباری برادری کو سامان کی ترسیل کا سستا زریعہ حاصل ہو گا گرین لائن ٹرین کا ملتان میں بھی سٹا پ کیا جائے اس سے عوام اور کاروباری برادری کو معیاری سفری سہولیات مہیا ہوں گیں ٹرینوں کی حالت اور سٹی اسٹیشن کی حالت زار بہتر کی جائے انہوں نے کہا کہ ریلوے ملکی اثاثہ اور عوامی سفری سہولت کا بہترین زریعہ ہے اسکی حفاظت بھی ہمارا فرض ہے اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کوسابق صدر میاں فضل الہی شیخ نے ایوان کا نشان بھی پیش کیا۔