سرکاری سکولوں کی نجکاری؟اساتذہ کا آج احتجاج، دھرنا
وہاڑی، راجن پور(بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر)پنجاب بھر کے پندرہ ہزار سرکاری سکولوں کی نجکاری۔ لیو ان کیشن منٹ۔ اور دیگر مراعات کے لیے آج صبح دس بجے اساتذہ تنظیمیں۔ اپیکا اگیگا۔ ودیگر یونین کے ملازمین سول سیکرٹریٹ کے بائر دھرنا دیں گے۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی نائب صدر سید قیصر حسین بخاری ونصراللہ بھٹی نے لا(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)
ہور دھرنا میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ظالمانہ فیصلہ واپس لے اور اے ای او ز وایس ایس ای کی مستقلی۔ لیو ان کیشن منٹ گریجویٹ کے نام پر ملازمین کش پالیساں۔ان سروس پروموشن۔ عدالتی فیصلہ کے مطابق پے اینڈ پروٹیکشن۔ اساتذہ کو ٹائم سکیل۔ پری میچورریٹائرمنٹ کے لیے 55سال کی شرط ختم کی جائے۔ پنجاب بھر میں ڈیڑھ لاکھ اسامیوں پر فوری بھرتی کی جائے۔ بورڈ کے امتحانات میں نقل اور امتحانی مراکز کی فروخت کے خاتمہ کے لیے اقدامات سمیت تمام مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور پسماندہ ضلع ہے۔ راجن پور کے ہر بچے کو تعلیم دلانے کے مواقع فراہم کیے جانے تک ارام سے نہیں بیٹھیں گے۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کا گھیراو کریں گے۔ قائدین ایپکا، اگیگا، ریونیو کوارڈینیشن کونسل کے فیصلے کے مطابق وفاقی بجٹ دس کو ہو یا بارہ کو انشا اللہ غیور ملازمین اسلام آباد پہنچیں گے، یہ بات محمد طیب بھٹی اور امان اللہ خان کی سربراہی میں منقعدہ میٹنگ کہی گئی اجلاس میں مہنگائی کے حساب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، لیوان کیشمنٹ کے ظالمانہ اقدام کی واپسی اور دیگر مطالبات کو منظور کرانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر محمد طیب بھٹی نے کہا کہ خالد جاوید سنگھیڑہ صاحب، ظفر علی خان، ضیا اللہ خان نیازی، محترمہ رخسانہ انور کی قیادت میں تاریخ ساز احتجاج ہو گا اور انشا اللہ ضلع وہاڑی سے دو سو ملازمین اسلام آباد پہنچیں گے اس مو قع پر سردار اکرم ڈوگر، فہد بٹ، التماس ندیم کھنڈووا، امجد وڑائچ ساتھ تھے۔