جنوبی پنجاب،مٹی کا طوفان،ہلکی بارش،بجلی سپلائی متاثر

  جنوبی پنجاب،مٹی کا طوفان،ہلکی بارش،بجلی سپلائی متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بدھ کی شب شدید طوفان بادوباراں سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان اور بہاولپور سرکلوں میں 45 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے جنکی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے گئے اور رات تک بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی۔ ملتان اور بہاولپور سرکلوں کے مختلف علاقوں میں ٹرانسمیشن لائن (بقیہ نمبر9صفحہ7پر)

کے ٹاورز اور ہائی ٹینشن پولز گرنے سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے متعلقہ آپریشنل افسران کو بجلی بحال کرنے کے احکامات جاری کئے۔قصبہ مڑل سب ڈویژن ممتازآبادکی12 بستیوں /علاقوں میں 15ہائی ٹینشن اور 8لوٹینشن پولز شدید آندھی اور بارش سے زمین بوس ہوئے اور 11KVمحمد پور اور جلال شاہ فیڈرز سے بجلی کی سپلائی متاثرہوئی۔ ایکسین ممتازآبادڈویژن فیاض حسین کھوکھر کی زیرنگرانی ہیوی مشینری کی مدد سے پولز نصب کئے گئے اور بجلی بحال کی۔ کہروڑپکا میں 66KVٹرانسمیشن لائن کے 5ٹاورز گرنے سے 11KVعنایت علی فیڈر سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ شعبہ جی ایس او، جی ایس سی اور آپریشن کی ٹیموں نے جمعرات کی صبح ٹاورز نصب کرنے کے لئے کام شروع کیا جبکہ متاثرہ عنایت علی فیڈر کا لوڈ دوسرے فیڈر پر منتقل کرکے بجلی بحال کی گئی۔[