28سال پرانے ڈالر اکاؤنٹ کی تصدیق نہ کرنے کیخلاف درخواست،سٹیٹ بینک سے نجی بینکوں کیخلاف کارروائی کے قانونی طریقہ کار کی تفصیلات طلب 

28سال پرانے ڈالر اکاؤنٹ کی تصدیق نہ کرنے کیخلاف درخواست،سٹیٹ بینک سے نجی ...
28سال پرانے ڈالر اکاؤنٹ کی تصدیق نہ کرنے کیخلاف درخواست،سٹیٹ بینک سے نجی بینکوں کیخلاف کارروائی کے قانونی طریقہ کار کی تفصیلات طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 28سال پرانے ڈالر اکاؤنٹ کی تصدیق نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سٹیٹ بینک سے نجی بینکوں کیخلاف کارروائی کے قانونی طریقہ کار کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 28سال پرانے ڈالر اکاؤنٹ کی تصدیق نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکیل سٹیٹ بینک نے کہاکہ سٹیٹ بینک کسی بینک سے ریکوری کا اختیار نہیں رکھتا،عدالت نے وکیل سٹیٹ بینک کے بیان پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہاکہ اگر سٹیٹ بینک کے پاس اختیار نہیں تو اختیار کس کے پاس ہے،سٹیٹ بینک نجی بینک کا لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار رکھتا ہے، بتایا جائے کونسا قانون ہے جس کے تحت سٹیٹ بینک نجی بینکوں کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتا،عدالت نے سٹیٹ بینک سے نجی بینکوں کیخلاف کارروائی کے قانونی طریقہ کار کی تفصیلات طلب کرلیں۔