پی ڈی ایم اے ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کے شانہ بشانہ ہے:ڈائریکٹر جنرل

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں 100 روز میں اہم سنگ میل عبور کر لئے اور یہ ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کے شانہ بشانہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ 2500 خاندانوں کی مدد کیلئے راشن بیگز کے 6 ٹرک بھیجے گئے، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 32 شہری جاں بحق ہوئے جن کے لواحقین کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بلاتاخیر مالی معاونت فراہم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور آگ سے متاثرہ فصلوں کیلئے کسانوں کی بھی مالی معاونت کی گئی، ہیٹ ویو سے بچاو¿ کیلئے صوبہ بھر میں مو¿ثر اقدامات کئے گئے، چولستان کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر باو¿زر فراہم کئے گئے ہیں۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اضلاع میں موک ایکسرسائزز کا اہتمام کیا گیا، پاک آرمی اور ریسکیو اداروں کو سفارشات کے مطابق بوٹس، لائف جیکٹس، کیمپس و دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ جنگلات کو فائر فائٹنگ کا سامان مہیا کیا گیا، مری میں جنگلات و سیاحوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گھروں کی تعمیرات کیلئے شہریوں کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر تھنک ٹینک گرین سیور کا قیام عمل میں لایا گیا، تھنک ٹینک کے باعث سموگ کنٹرول میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پی ڈی ایم اے ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کے شانہ بشانہ ہے۔