تحریک انصاف ضرورت سے زیادہ پراعتماد کیوں نظرآرہی ہے۔۔۔؟ سینئر صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

تحریک انصاف ضرورت سے زیادہ پراعتماد کیوں نظرآرہی ہے۔۔۔؟ سینئر صحافی نے ...
تحریک انصاف ضرورت سے زیادہ پراعتماد کیوں نظرآرہی ہے۔۔۔؟ سینئر صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )  سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا کہ پراسیکیوشن نے عمران خان کیخلاف سائفر کیس خراب طریقے سے ہینڈل کیا. پی ٹی آئی ضرورت سے زیادہ اعتماد کا شکار نظرآرہی ہے، پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل رہا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سے بھی انہیں بڑا ریلیف ملا ہے، پراسیکیوشن نے عمران خان کیخلاف سائفر کیس خراب طریقے سے ہینڈل کیا.

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ 

  حسنات ملک کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پی ٹی آئی کے حوالے سے وہی رائے ہے جو ایگزیکٹو کی ہے،9مئی ہو یا سوشل میڈیا کے حوالے سے چیف جسٹس کی رائے اور سوالات وہی ہیں جو ایگزیکٹو اور مقتدر حلقوں کے ہیں.

 لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے تو حکومت کو لاہور ہائیکورٹ میں جو پریشانی ہے وہاں مسئلہ حل ہوسکتا ہے، اسلا م آباد ہائیکورٹ میں بھی چیف جسٹس عامر فاروق ماضی کی طرح اپنے پاس تمام کیسز لگائیں تو وہاں بھی بڑا مشکل ہوگا۔