پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عالیہ حمزہ کو سرگودھا جیل کے باہر سے گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا،پولیس کاکہنا ہے کہ عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو 9مئی کے مقدمہ میں مطلوب ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرکے گوجرانوالہ لایا گیا تھا۔