صارم برنی کا انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری سے قبل آخری ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

صارم برنی کا انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری سے قبل آخری ویڈیو پیغام ...
صارم برنی کا انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری سے قبل آخری ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی کارکن صارم برنی کا انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری سے قبل آخری ویڈیو پیغام سامنے آ گیا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اس ویڈیو بیان میں صارم برنی خود پر الزامات عائد کرنے والے لوگوں کو جوابی وار کی دھمکی دے رہے ہوتے ہیں۔
وہ اس ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ’’بہت سارے لوگوں نے میری ذات پر کیچڑ اچھالا ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد ایک ایک کو جواب دوں گا۔ میں ہمیشہ چپ رہا ہوں لیکن اب بولوں گا۔ جو میں نہیں بولنا چاہتا تھا اب وہ بھی بولوں گا۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے ایسے کام نہیں کیے لیکن کچھ لوگوں نے مجھے بولنے پر مجبور کر دیا ہے۔ آخر میں کب تک چپ رہوں اور وہ میری ذات پر کیچڑ اچھالتے رہیں۔‘‘


صارم برنی مزید کہتے ہیں کہ ’’ہر چیز برداشت ہے لیکن کردار پر اٹھنے والی انگلی ہرگز برداشت نہیں ۔ لوگ صرف ہوا میں تیر چلاتے ہیں۔ میں ثبوت کے ساتھ بات کروں گا۔ ‘‘ واضح رہے کہ صارم برنی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امریکی حکومت کی شکایت پر گرفتار کیا ہے۔ وہ کچھ عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے اور ان کے خلاف انسانی سمگلنگ کی شکایات پر ایف آئی اے میں انکوائری چل رہی تھی۔