ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

Jun 06, 2024 | 09:34 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں ، اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16 واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔ویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے کیرئیر کی 113 ویں اننگز میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔

مزیدخبریں