پنجاب پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ سے اغواء ہونے والے6ماہ کے بچے کو بازیاب کرا لیا

پنجاب پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ سے اغواء ہونے والے6ماہ کے بچے کو بازیاب ...
پنجاب پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ سے اغواء ہونے والے6ماہ کے بچے کو بازیاب کرا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ سے اغوا ہونے  والے6ماہ کے بچے کو بازیاب کرا لیا۔ ڈی پی او لیہ اسد الرحمان کی ہدایت پر تھانہ سٹی لیہ کے پولیس اہلکاروں نے مختصر ترین وقت میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا ء کاروں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بچہ بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کیا۔بازیاب ہونے والے بچے  کے والدین اور اہل علاقہ نے تھانہ سٹی لیہ پولیس کے کوئیک ریسپونس اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے  ڈی پی او   لیہ ،ڈی ایس پی صدر سرکل عمران خورشید ، انسپیکٹر اعجاز فرید ،ایس ایچ او عرفان افتخار باجوہ  کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی ۔