بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کےلئے 16رکنی سری لنکن سکواڈ کا اعلان
کولمبو( نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم میں چار نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیاہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین سنتھ جے سوریا کی کاوشوں کے بعد بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان جاری سنٹرل کنٹریکٹ تنازعہ حل ہونے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیاہے۔ ٹیم میں شامل ہونیوالے چار نئے کھلاڑیوں میں دو بلے باز کیتھورون ویتنھج، کوشال جیانتھ، آل راﺅنڈر جیون مینڈس اور آف سپنر تھیرنڈو کوشال شامل ہیں