یوتھ فیسٹیول:غیر ملکی ٹیموں کی آمد ، خوش آئند

یوتھ فیسٹیول:غیر ملکی ٹیموں کی آمد ، خوش آئند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وطن کے میدانوں میں چھائی ویرانی چھٹ چکی ہے - 5 سال قبل تین مارچ کو سری لنکن ٹیم پر حملے کرکے پاکستانی میدانوں کو ویران اور خاموش کرنے کی سازش ناکام ہوچکی ہے - پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شمولیت کےلئے 40 سے زائد غیر ملکی ٹیمیں آمادگی ظاہر کرچکی ہے - پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے جس سے میدانوں کی ویرانیاں دور ہورہی ہیں - رنگا رنگ تقریبات اور نوجوانوں کا جوش و خروش اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کھیل سے محبت کرنے والے پرامن قوم ہیں -گرا¶نڈ کو آباد کرنے والے خادم اعلی کو سلام
پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کا آغاز اپریل میں ہوگا جس میں یورپ ،ایشیا سمیت تمام اہم ٹیمیں شرکت کریں گی - آسٹریلیا،انگلینڈ، ہانگ کانگ ، نیوزی لینڈ، ایران ،بھارت ، نیپال ، سری لنکا، یمن ، منگولیا، اردن، شام ، ترکی ، تھائی لینڈ ، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے -
انڈوپاک پنجاب گیمز 2014ءمیں پاکستان نے 8 تمغے جیت کر بھارت پر واضح برتری حاصل کی - پاکستان نے دیسی کشتی ، ویٹ لفٹنگ ، باڈی بلڈنگ ، آرم ریسلنگ ، مین -ویمن ، کبڈی ، ریسلنگ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کو ناک آ¶ٹ کردیا جبکہ زنانہ کبڈی کے مقابلوں میں بھارت فاتح اور پاکستان رنر اپ رہا -مجموعی طور پر پنجاب (پاکستان ) کی ٹیم نے 22 طلائی اور 5 سلور تمغے جیت کر بھارت پر اپنی برتری سبت کردی جبکہ پنجاب (بھارت) کے کھلاڑیوں نے 5 طلائی اور 22 چاندی کے تمغے حاصل کئے - دیسی کشتی کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیو ںنے 6 طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ بھارتی کھلاڑی ایک طلائی اور 6 چاندی کے تمغے جیت سکے - ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان نے تین طلائی اور ایک سلور جبکہ بھارتی ٹیم نے ایک طلائی اور 3 سلور تمغے حاصل کئے - باڈی بلڈنگ کے مقابلو ںمیں پاکستانی کھلاڑیو ںنے دو طلائی او رایک سلور تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا جبکہ بھارتی کھلاڑیو ںنے ایک طلائی او ردو سلور تمغے حاصل کئے - آرم ریسلنگ مردانہ مقابلوں میں پاکستان نے تین طلائی اوربھارت دو سلور تمغے حاصل کئے - آرم ریسلنگ زنانہ مقابلو ںمیں پاکستان نے دو طلائی اور ایک سلور جبکہ انڈیا نے ایک طلائی اور دو سلور تمغے حاصل کئے - مردانہ کبڈی مقابلو ںمیں پاکستان نے ایک طلائی اور بھارت نے ایک سلور تمغہ حاصل کیا - زنانہ کبڈی مقابلوں میں بھارت نے ایک طلائی پاکستان نے سلور تمغہ حاصل کیا - دیسی کشتی کے مقابلوں میں پاکستانی شیرو ںنے بھارتی سورما¶ں کو چت کردیا اور چار طلائی تمغے حاصل کرکے قوم کو خوشی دی - بھارتی ٹیم نے چار چاندی کے تمغے حاصل کئے - رسہ کشی کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم پاکستانی جذبوں کے سامنے ہمت ہار گئی اور پاکستان فاتح ، انڈیا رنر اپ رہا -
پنجاب انٹرنیشنل ہاکی لیگ اور پنجاب یوکے فٹ بال لیگ میں شائقین نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے - ورلڈ باکسنگ لیگ میں 12 انٹرنیشنل ہیوی ویٹ ریسلر ز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے شائقین کو محظوظ کریں گے -پنجاب یوتھ فیسٹیول میں وزیراعلی کی ہدایت پر امسال کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کے طبقات کی تفریح طبع کا سامان موجود ہے - خریداری اور ونڈو شاپنگ کے شائقین کےلئے شاپنگ فیسٹیول منعقد ہوگا - تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان طبقے کےلئے حکومت پنجاب جاب فیئر کا اہتمام کرے گی - ایشیا کی سب سے بڑی صنعتی نمائش بھی صنعتکاروں ، سرمایہ داروں ، کاروباری طبقے کی توجہ کا مرکز ہوگی - فلم بینوں کےلئے 6 مارچ سے فلم فیسٹیول کا اہتمام کیاہے جبکہ باغ جناح میں تھیٹر فیسٹیول خاصے کی چیز ہے -

حکومت پنجاب نے پہلی بار نوجوان طبقے کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا تو جوانوں نے وہ کردکھایا کہ عالم انگشت بدنداں ہے - گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا بلکہ ملک کامیج بہتر ہوا اور نوجوان منفی سرگرمیوں کی بجائے کھیل کی طرف راغب ہوئے - وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اسی وژن کے تحت نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع فراہم کرنے کے لئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کی بنا رکھی جو اب ایک تحریک بن چکی ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت پہنچان ہے - گذشتہ برس پاکستانیوں نے 25 عالمی ریکارڈ بنائے تادم تحریر پاکستان کے فرزند 29 نئے عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں -پاک فوج کے کیپٹن ارباب پش اپس کے تین منفرد ریکارڈ قائم کرچکے ہیں -سات افراد کا کیل کے بستر کے اوپر تلے لیٹنے کا ریکارڈ ، سر سے اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ ، پش اپ کے ریکارڈ ، نن چاقو سے اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ کک سے کپ توڑنے کا ریکارڈ ، بارہ منٹ سے زائد ٹانگیں کھول کر ہوامیں بیٹھنے اور ایک منٹ میں تالی بجا کر پش اپ لگانے سمیت دیگر دلچسپ سرگرمیاں شامل ہیں -5351 بچوں نے منظم انداز میں مغلیہ عمارتوں اور فلورل پینٹنگ 30 منٹ میں تیار کرکے آرٹ لیسن کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا -پنجاب ہاکی سٹیڈیم میں 56263 افراد نے ایک ساتھ مسلسل د س منٹ تک قومی پرچم لہرا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا -خادم اعلی محمد شہبازشریف بھی ریکارڈ بنانے والے افراد میں شامل تھے - پاکستان اس سال سو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے عزم کو پورا کرنے کے لئے پر جوش ہے - عالمی ریکارڈ بنانے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا -
پاکستان میں کھیلوں کے مقابلوں میں40 غیر ملکی ٹیموں کی شمولیت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان دنیا ئے کھیل میں تنہا نہیں - وطن عزیز کو الگ تھلگ کرنے کی سازش بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کا سہرا بلا شبہ خادم اعلی کے سر ہے جنہو ںنے اپنی مستقبل بین نگاہوں سے یوتھ فیسٹیول کو پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لئے کامیابی سے استعمال کیا اور اسے ایک تحریک بنا ڈالا - خادم اعلی نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ایک قومی اور عالمی پلیٹ فارم فراہم کردیا - انہو ںنے قوم کے خادم ہونے کا حق ادا کرنے کی سعی کر ڈالی اب نوجوانوں کو اپنا آپ ثابت کرنا ہے کہ ہم زندہ قوم ، پائندہ قوم ہیں -

مزید :

کالم -