موبائل فون سلو ہے یا بیٹری لائف بڑھانی ہے؟ نئی ایپلی کیشنز آ گئیں

موبائل فون سلو ہے یا بیٹری لائف بڑھانی ہے؟ نئی ایپلی کیشنز آ گئیں
موبائل فون سلو ہے یا بیٹری لائف بڑھانی ہے؟ نئی ایپلی کیشنز آ گئیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کی انڈسٹری سے منسلک تمام کمپنیاں اس وقت سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد موبائل ورلڈ کانفرنس (ایم ڈبلیو سی) میں شریک ہیں اور اپنی نئی مصنوعات متعارف کرا رہی ہیں۔ اینٹی وائرس بنانے والی مشہور کمپنی Avast نے بھی اس کانفرنس کے دوران اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے 2 ایپلی کیشنز "GrimeFighter" اور "Battery Saver" متعارف کرائی ہیں۔

ویسے تو فالتو فائلز اور سافٹ وئیرز ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ کرنے والی سے بہت سی ایپلی کیشنز موجود ہیں اور ان میں سے اکثر  تو ایسا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیتی ہیں جو صارف کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے اور کچھ ایپلی کیشنز صحیح معنوں میں کام نہیں کرتیں۔ کئی ایپلی کیشنز فری ہونے کے باعث بار بار صارف کو متعدد دوسری ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کا بھی کہتی رہتی ہیں جس سے شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایواسٹ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی ایپلی کیشن مارکیٹ میں موجود ایپلی کیشنز سے بہتر اور صحیح کام کرتے ہوئے صرف انہیں فائلز کو ڈیلیٹ کرتی ہے جس سے صارف چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ایواسٹ کی دوسری ایپلی کیشن "Avast Battery Saver" اپنے نام سے ہی اپنا کام ظاہر کرتی ہے اور یہ ایسا کرتی بھی ہے۔ مارکیٹ میں اس طرح کی بھی بہت سی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے استعمال سے سمارٹ فونز کی بیٹری لائف میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے تاہم اکثر فراڈ ہوتی ہیں۔ ایواسٹ کی یہ نئی ایپلی کیشن واقعی اس قابل ہے اور جو صارفین اینڈرائڈ سمارٹ فونز کی کم بیٹری لائف سے تنگ ہیں انہیں اس ایپلی کیشن کو ایک بار ضرور آزمانا چاہئے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -