بوسٹن میراتھن بم دھماکوں کے مرکزی ملزم کا ٹرائل شروع

بوسٹن میراتھن بم دھماکوں کے مرکزی ملزم کا ٹرائل شروع

بوسٹن(آن لائن)بوسٹن میراتھن بم دھماکوں کے مرکزی ملزم جوہر ڑرنائیف کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔اپریل 2013ء میں امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی میراتھن ریس میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 264 زخمی ہوگئے تھے۔ میراتھن ریس میں 27 ہزار افراد شریک تھے۔ بم دھماکوں کے مرکزی ملزم کے وکیل کے مطابق ان کے موکل نے اقرار جرم کر لیا ہے۔ اب جیوری یہ فیصلہ کرے گی کہ جوہر ڑرنائیف کو پھانسی کی سزا سنائے جائے یا نہیں۔ ٹرائل کے موقع پر عدالت کے باہر زخمیوں کے علاوہ لواحقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : عالمی منظر