بھارت کیخلاف کامیابی کیلئے باؤلرز کو ڈسلپن قائم کرنا ہوگا ،ایمبروز

بھارت کیخلاف کامیابی کیلئے باؤلرز کو ڈسلپن قائم کرنا ہوگا ،ایمبروز

 پرتھ ( نیٹ نیوز )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کرٹلی ایمبروز نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں آج بھارت کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی کے لئے ویسٹ انڈیز کے باؤلرز کو ڈسلپن قائم کرنا ہوگا ۔ ضحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر باؤلرز نے اس میچ میں درست لائن اور لینتھ کے اندر باؤلنگ کرائی تو ہم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پرتھ کی پیچز باؤنسی اور فاسٹ باؤلر کے لئے فائدہ مندہ ثابت ہوتیں ہیں اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے باؤلر اس پیچ کے مطابق باؤلنگ کرائیں گے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ میں بھارت کو آسان نہیں لیا جائے گا اور کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس ورلڈ کپ میں ایک دفاعی چیمپئن ہے اور اس لحاظ سے یہ میچ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی