مائیکل کلارک 2اپریل کو 34 ویں سالگرہ منائیں گے

مائیکل کلارک 2اپریل کو 34 ویں سالگرہ منائیں گے

 سڈنی( نیٹ نیوز )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک آگلے ماہ 2اپریل کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ آسٹریلیا کے شہر لیور پول میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 108 ٹیسٹ،240ایک روزہ اور34 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ8432رنز سکور کرسکے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 7774رنزسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 488 رنز سکور کرسکے ۔ مائیکل کلارک نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 اکتوبر 2004 تک بھارت کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ9 سے13 دسمبر 2015 کو بھارت کے خلاف کھیلا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی