ورلڈ کپ، پاکستان کل اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہوگا

ورلڈ کپ، پاکستان کل اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پرتھ( نیٹ نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے کرکٹ کے عالمی کپ میں کل پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 6 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 2 بجے شروع ہوگا ۔ اس میچ کی میزبانی آکلینڈ کرے گا ۔ ورلڈ کپ کل مزید ایک میچ شیڈول ہے ۔ اس میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ زمبابوے کے ساتھ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اس میچ کی میزبانی ہوباٹ کو دی گئی ہے ۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ بھارت کے ساتھ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اس میچ کی میزبانی پرتھ کرے گا ۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 42 میچز کھیلے جائیں گے ۔ورلڈ کپ کا پہلا کوائرٹر فائنل 18 مارچ، دوسرا کوائرٹر فائنل 19 مارچ، تیسرا کوائرٹر فائنل 20 مارچ جبکہ چوتھا کوائرٹر فائنل میچ 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 24 مارچ جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔فائنل میچ 29 مارچ کو شیڈول ہے۔فائنل کی میزبانی آسٹریلیا کا شہر میلبورن کرے گا ۔