ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پر امید ہیں، آسٹریلوی کپتان کلارک

ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پر امید ہیں، آسٹریلوی کپتان کلارک

 پرتھ ( نیٹ نیوز )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہاہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں بلے بازوں کی جانب سے جلد ہی 300 کا ہندسہ بھی عبور کرلیا جائے گا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہاکہ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کے روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف 264 رنز کی اننگز کھیلی ،ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں 178 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے کہاکہ اب وہ وقت دور نہیں جب بلے باز انفرادی طورپر ایک روزہ کرکٹ میں 300 رنز بھی بنا لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کا امکان ہے کہ جلد ہی یہ اعزاز آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلرز چھوٹے میدانوں پر حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی