فنکاروں کاگلوکار رجب علی کی بیگم کے انتقال پر اظہار افسوس

فنکاروں کاگلوکار رجب علی کی بیگم کے انتقال پر اظہار افسوس

 لاہور (اے پی پی)پاکستانی فلموں کے ماضی کے نامور گلوکار رجب علی کی بیگم لندن میں دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئیں۔رجب علی جو گزشتہ دو ماہ سے پاکستان میں قیام پذیر تھے بیوی کی اچانک وفات کی خبر سن کر فوری طور پر لندن پہنچ گئے۔مرحومہ نے پس ماندگان میں دو بیٹے اور دوبیٹیاں چھوڑی ہیں ۔لاہور میں موجود سینئر گلوکار اے نیر ‘حسین بخش گلو ‘حمیرا چنہ ‘انور رفیع ‘موسیقار صفدر حسین خان ‘موسیقار استاد غلام حیدر خان ‘ریڈیو پاکستان لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر ساجد حسن درانی ‘ڈپٹی کنٹرولر پروگرام آصف خان کھیتران ‘سلیم بزمی ‘گلوکارہ ترنم ناز ‘گلوکار آصف جاوید اور موسیقار وجاہت عطرے نے رجب علی کی بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مرحومہ کو لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : کلچر