ملکہ ترنم نورجہاں کو روحانی استاد مانتی ہوں، شفق علی

ملکہ ترنم نورجہاں کو روحانی استاد مانتی ہوں، شفق علی

 لاہور (اے پی پی)ریڈیو ٹی وی اور فلموں کی معروف گلوکار شفق علی کی فنی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا۔شفق علی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ ملکہ ترنم نورجہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہیں اور ان جیسا مقام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔شفق علی نے دو برس قبل فلم عشق بے پرواہ میں گلوکاری کی تھی جو عوام میں بہت پسند کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج شوز میں بھی مصروف ہیں اور لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور گلوکارہ لندن اور دیگر ممالک میں جا کر گایا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد انہیں بہت پسند کرتی ہے۔

مزید : کلچر