لالی وڈ میں شان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں‘ بشریٰ انصاری

لالی وڈ میں شان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں‘ بشریٰ انصاری
لالی وڈ میں شان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں‘ بشریٰ انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی ) سینئر اداکار ہ بشریٰ انصار ی نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں اداکارائیں کامیابی کیلئے خانز کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں تو لالی وڈ میں بھی نئی اداکارائیں شان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فلم انڈسٹری ہمارے مقابلے میں بہت بڑی ہے اور ان کو بے شمار وسائل بھی میسر ہے جبکہ ہماری فلم انڈ سٹری یتیمی کے دور سے گزررہی ہے ۔بھارت میں کام کرنیو الی اداکارائیں شاہ رخ خان ،سلمان خان اورعامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند رہتی ہیں تاکہ ان کی مانگ میں اضافہ ہو اور اسی طرح ہماری اداکارائیں بھی شان کے ساتھ کا م کرنا پسند کرتی ہیں ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ بڑے سٹار کے ساتھ کسی جونےئر اداکار ہ کومرکزی رول کیلئے کاسٹ کیاجائے تو اس کی بھی سینئر اداکار کی وجہ سے پہچان بن جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں پنجابی فلموں کابوجھ بے چارے شان کے کندھوں پر ہے ۔لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہماری فلم انڈسٹری ضرور اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی ۔

مزید :

کلچر -