ملیکا شراوت کی’’ڈرٹی پالیٹکس‘‘ پر پابندی لگا دی گئی

ملیکا شراوت کی’’ڈرٹی پالیٹکس‘‘ پر پابندی لگا دی گئی
ملیکا شراوت کی’’ڈرٹی پالیٹکس‘‘ پر پابندی لگا دی گئی

  


 پٹنہ (این این آئی)ہندوستان کی ریاست بہار میں ایک عدالت نے نازیبا مناظر کی وجہ سے بولی وڈ فلم’’ڈرٹی پالیٹکس‘‘ کی نمائش پر پابندی لگا دی۔پٹنہ ہائی کورٹ کے ایک ڈویڑن بینچ نے فلم پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد متلعقہ حکام کو حکم دیا کہ متنازعہ مناظر کو ہٹانے تک فلم ریلیز نہ کی جائے۔عدالت نے اس حوالے سے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کو بھی ایک نوٹس جاری کیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ فلم میں مرکزی اداکارہ ملیکا شراوت نے انڈیا کے قومی پرچم سے اپنے جسم کو ڈھانپا، جس سے پرچم کی توہین ہوئی۔ہدایت کار کے سی بوکاڈیا کی یہ فلم (آج)جمعہ کو ریلیز کے لیے شیڈول ہے۔

مزید : کلچر