موجودہ حکومت کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے،میاں ایوب

موجودہ حکومت کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے اندر اپنی مقبولیت کھو چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ حکومت کا گراف بھی نیچے آ رہا ہے نابینا افراد نے حکومتی ترجمان سے مذاکرت نہ کرکے یہ ثابت کردیا تھا کہ ہر طبقے میں حکومت کی ساکھ ختم ہو چکی ہے اور کوئی بھی باشعور آدمی حکومت کی باتوں پر یقین کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور پنجاب میں گڈ گورننس کا جو حال ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی پنجاب کے عوام نے پیپلز پارٹی کی طرف رجوع نہ کیا تو پھر پنجاب کے عوام کے ساتھ یہی سلوک ہو گا جو اب ہو رہا ہے ۔ میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے الیکشن کے وقت عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی حکومت کے ابتدائی چھہ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو حل کردیں گے لیکن دو سال گزرنے کو ہیں لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی بجائے بڑھی ہے اور سردیوں میں بھی بجلی غائب رہی گرمیوں میں عوام کا جو حال ہو گا یہ بات سوچ کر وہ ابھی سے پریشان ہیں لیکن حکومت نے ابھی تک بھی عوام کو سچ نہیں بتایا کہ وہ کیوں بجلی کا مسلہء حل نہیں کر سکے ہیں۔