ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مہم کیلئے 2ہزار ملازمین مانگ لئے

ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مہم کیلئے 2ہزار ملازمین مانگ لئے

لاہور (جاوید اقبال ) ڈینگی مچھروں کے خطرات شہر لاہور کے شہریوں کے سروں پر منڈلانے لگے ہیں اس خطرے کو بھانپتے ہوتے ضلعی انتظامیہ نے وزارت خزانہ سے 2ہزار ڈینگی سینٹری پرولنگ ورکر بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی ہے جس میں دو ہزار ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے اضافی فنڈز بھی مانگے گئے ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈی سی او لاہور کی طرف سے محکمہ خزانہ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع لاہور کے بعض علاقوں میں ڈینگی مچھروں کا لاروا موجود ہے جس کے خلاف جنگی بنیادوں پر سرویلنس مہم فوری شروع کردی گئی ہے مگر اس کے لئے جنگی بنیادوں پر مہم شروع کرنے کے لئے افرادی قوت کم ہے 165یونین کونسلوں میں ڈینگی سکواڈ کی تعداد 850ہے جو ناکافی ہے اس کے لئے مزید 2ہزار ڈینگی سینٹری پٹرولنگ ورکرز کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کرنے کی فوری ضرورت ہے جن میں سے ضلعی انتظامیہ لاہور کی 165یونین کونسلوں میں ایک ہزار میل اور ایک ہزار فی میل ملازمین کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ ملازمین عارضی بنیادوں پر بھرتی کئے جائیں گے جن کو ماہانہ تنخواہ دینے کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے درکار ہوں گے فی الحال 3ماہ کے عرصے کے لئے ان ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا ۔جن کو صرف تنخواہ دینے کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے ماہانہ درکار ہوں گے جن کو بھرتی کرنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ ساڑھے تین کروڑ روپے ماہانہ کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ ان ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کیا جاسکے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کم بھرتی کرنے میں تاخیر خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے محکمہ صحت کے سربراہ ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی چودھری سے بات کی گئی تو انہوں نے ڈیی سی او لاہور کی وساطت سے محکمہ خزانہ کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے جس میں ڈینگی کے خلاف سروینس مہم چلانے کے لئے 2ہزار مزید ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری حاصل کی جارہی ہے انہوں نیکہا ایک کروڑ کی آبادی میں ڈینگی مچھروں کا لاروا بعض مقامات پر موجود ہے اس خطرے کو بھانپتے ہوئے لاروا تلف کرنے کے لئے سروینس مہم شروع کرادی گئی ہے۔ 80میل فی میل انوار انمنٹل انسپکٹرز بھی میدان میں آچکے ہیں تاہم 2ہزار مزید ورکروں کی ضرورت ہوگی جس کے لئے منظوری حاصل کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1