حکمران قومی یکجہتی کے بجائے نفاق کو ہوادے رہے ہیں،سرفراز نیازی

حکمران قومی یکجہتی کے بجائے نفاق کو ہوادے رہے ہیں،سرفراز نیازی

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف سعودیہ کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکمران شعبہ ٹریڈنگ سے ہیں لہٰذاء ان کے دورحکومت میں ٹریڈنگ اورہارس ٹریڈنگ کا فرق مٹ گیا ۔ٹریڈرزحکمرانوں سے ہارس ٹریڈنگ روکنے کی امید کرنابے سود تھا۔۔ اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کااپنے بیرونی دوروں پردوسرے صوبوں کے وزراء اعلیٰ کی بجائے بار بار صرف اپنے بھائی میاں شہبازشریف کوساتھ لے جاناسیاسی تعصب ،منافرت اورصوبائیت کاغماز ہے ۔حکمران قومی یکجہتی کوفروغ دینے کی بجائے الٹا نفرت اورنفاق کے بیج بورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف جس پرسب سے زیادہ اعتماد کرتے اوراسے ہروقت گودمیں اٹھائے پھرتے ہیں وہی حقیقت میں ان کے سیاسی مستقبل کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے۔حکمرانوں کو خوشامدپسندی کامرض لے ڈوبے گا،میاں نوازشریف یادرکھیں فہم وادراک اورحقیقت پسندی کے بغیربروقت،درست اوردوررس فیصلے نہیں ہوسکتے ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1