ماحولیات کے افسران ڈینگی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں،شاویز خان

ماحولیات کے افسران ڈینگی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں،شاویز خان

 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام افسران ماحولیات کو انسداد ڈینگی بارے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور وہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پی پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران ماحولیات اور ٹاؤنز میں تعینات ڈینگی سکواڈزاپنے عملے کے ساتھ انسداد ڈینگی کارروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی بھی فراہم کریں گے۔گذشتہ سالوں کے دوران ڈینگی پر قابو پانے میں محکمہ ماحولیات اور ذرائع ابلاغ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی اسی جذبے کے ساتھ ہم سب کو مل جل کر انسداد ڈینگی کارروائیوں میں حصہ لے کر اپنی قومی ذمہ داریوں کونبھانا ہوگا۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے فیلڈ میں تعینات افسران و اہلکاران کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1