عالمی جماعت اہلسنت نے درس قرآن کیلئے رابطہ مساجداہلسنت قائم کر دی

عالمی جماعت اہلسنت نے درس قرآن کیلئے رابطہ مساجداہلسنت قائم کر دی

 لاہور (نمائندہ خصوصی)قرآن وسنت کی روشنی میں درس قرآن، درس حدیث اور درس تصوف کا خصوصی اہتمام کرنے کے لئے عالمی جماعت اہلسنت نے رابطہ مساجد اہلسنت قائم کر دی ہے اس کا اعلان عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی نے مرکزی اہلسنت جامعہ حزب الاحناف 11۔داتا دربار روڈ لاہور میں علماء ومشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بے حیائی، عریانی ، فحاشی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، سود، شراب کے ناسور کے خاتمے کے علاوہ رابطہ مساجد اہلسنت گستاخانہ خاکوں کی مسلسل اشاعت، تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، عشق صحابہؓ واہلبیت اطہارؓ، محبت اولیاءؒ ، اسلامی بھائی چارے کے حوالے سے عالمی جماعت اہلسنت کے مبلغین قرآن وسنت کی روشنی میں نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید مختار اشرف رضوی رابطہ مساجد اہلسنت کے سرپرست اور عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی کنوینئر ہونگے جو ملک بھر کے علماء ومشائخ اور مساجد کمیٹیوں سے رابطے کرکے ٹاؤن سطح پر رابطہ مساجد اہلسنت کی تشکیل کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1